پولیس کو مخبری کرنیکا شبہ‘ ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) پولیس کو مخبری کرنے کی رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق اسلامیہ کالونی کے رہائشی محمد عظیم خان نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ 15 ملزمان راشد وغیرہ نے پولیس کو مخبری کی رنجش پر گھر (بقیہ نمبر17صفحہ 5پر)
میں داخل ہو گئے اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا‘ مزاحمت پر ملزمان کی جان سے مار دینے کی خاطر فائرنگ کی گئی‘ گولی لگنے پر اس کا جواں سالہ بھتیجا محمد اجمل شدید زخمی ہو گیاجبکہ ملزمان فرارہوگئے‘ چچا کی رپورٹ پر پولیس نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
شدید زخمی