ضلعی صدر شعبہ خواتین حمیدہ خانم کا (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان 

ضلعی صدر شعبہ خواتین حمیدہ خانم کا (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)پی ڈی ایم جلسہ سے دو روز قبل مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے ضلع ملتان کی تمام یونین کونسلوں کی عہدیدارخواتین کے ہمراہ پارٹی قائد میاں نواز شریف، مریم نواز کے بیانیہ کو پاک آرمی، دفاعی اداروں اور ملک وقوم دشمن(بقیہ نمبر26صفحہ 5پر)
 قرار دیتے ہوئے (ن) لیگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے اور پاک فوج کے خلاف بیانیہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج، آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو پارٹی بھی پاک فوج اور ملک وقوم کے خلاف لیگی قیادت کے بیانیہ کے ساتھ ہو گی کسی صورت نہ ساتھ دیں گے اور نہ ہی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور نہ ہی تیس نومبر کے جلسہ میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن سیکریٹری فریال چوہدری، نائب صدر عاصمہ بی بی، زاہد چوہدری ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا ڈاکٹر حمیدہ خانم نے مزید کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 22سال تک وفا کی لیکن نتیجہ یہ سامنے آیا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز ہمسایہ ملک کو خوش کرنے کے لئے بیانیہ دیکر ملک وقوم کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہو گئے مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے جنہوں نے پاکستان آرمی، دفاعی اداروں کے خلاف جو ہرزہ سرائی کی اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں جو بھی پاک فوج، دفاعی اداروں کے خلاف بولے گا وہ ملک وقوم دشمن ہو گا اور مسلم لیگ (ن) ملک میں امن کو خراب کرنے کے درپے ہے جو پاک فوج اور دفاعی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے جس کا فائدہ دشمن ملک اٹھا تا ہے ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمارے چار ہزار کے قریب ووٹر ہیں جو مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اس بیانیہ کے باعث (ن) لیگ کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور نوازشریف کا بیانیہ ملک کے ساتھ غداری ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر ملک قوم کی خاطر روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج اور دفاعی اداروں کا اہم کردار ہے جو کہ لائق تحسین ہے ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک وقوم دشمن جماعت کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔
اعلان