حکومت عوام کو بہت جلد مہنگائی سے نجات دلائے گی‘ خسرو بختیار 

حکومت عوام کو بہت جلد مہنگائی سے نجات دلائے گی‘ خسرو بختیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان)ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنا کر دنیاکی صف اول میں لائیں گے عوام صبر کا دامن ہاتھ سے(بقیہ نمبر29صفحہ 5پر)
 نہ چھوڑیں۔بہت جلد عوام مہنگائی سے نجات حاصل کر کے ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہونگے۔عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں جس کی وجہ سے ملک پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اکنامک افیئر  مخدوم خسروبختیار نے ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف راجہ محمد سلیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو کرپشن ظلم اور ناانصافی سے نجات دلاکر معیشت کو بہتر بنانے میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔عمران خان پاکستان کے بہترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں جن کی قیادت میں ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو تا نظر آرہا ہے۔اپوزیشن جو مرضی کرے پی ٹی آئی ملک کو بہتری کی طرف پہنچائے گی اوربہت جلد ملک دنیا کی بہترین معیشت میں شامل ہوگا۔
خسرو بختیار