کورونا بھارت میں پیدا ہو کر دنیا بھر میں پھیل گیا،چینی سائنسدانوں کا دعویٰ

کورونا بھارت میں پیدا ہو کر دنیا بھر میں پھیل گیا،چینی سائنسدانوں کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس چینی شہر ووہان سے نہیں بلکہ بھارت سے دنیا میں پھیلا اور وہیں بنا۔ چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بھارت کو قرار دیا ہے۔چینی سائنسدانوں نے(بقیہ نمبر33صفحہ 5پر)
 کہا ہے کہ گزشتہ سال مئی اور جون میں شدید گرمی کے دوران بھارت میں یہ مہلک وائرس جنگلی جانوروں خصوصاً بندروں سے نکل کر انسانوں میں منتقل ہوا۔مئی اور جون 2019 میں شدید گرمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا تھا اور بھارت میں جانوروں اورانسانوں کے ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر یہ وائرس آبادی میں منتقل ہوا اور نوجوان آبادی کو کم متاثر کرتا ہوا چین کے شہر ووہان پہنچا جہاں اس کی دسمبر میں تشخیص ہوئی۔دوسری جانب دیگر سائنسدانوں نے چینی دعوے کو یکسر متعصب قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اس سے قبل چین امریکی فوجیوں پر بھی ووہان کے دورے کے دوران کورونا پھیلانے کا الزام عائد کرچکا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا وائرس کو چینی وائرس قرار دے چکے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت بھی اس وقت مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر چین میں تحقیقات کررہا ہے۔
چین دعویٰ