گگو مندی،معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،2افراد قتل،علاقے میں خوف

گگو مندی،معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،2افراد قتل،علاقے میں خوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گگو منڈی(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے کا نو جوان کے گھر پر دھا وا بول دیا‘ فائرنگ کی زد میں آ کر دو افراد ہلاک ایک خاتون زخمی ہوگئی‘ تفصیلات کے مطابق چک نمبر245۔ای بی کا رہائشی نو جوان عمران اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستہ میں اس کی موٹر سائیکل رانا حمزہ کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پر دونوں میں معمولی جھگڑا ہوالیکن راہ گیروں نے بیچ بچاؤ کرا دیا لیکن جوں ہی عمران اپنے گھر پہنچا تو رانا حمزہ اور (بقیہ نمبر35صفحہ 5پر)
اس کے ساتھی اسلحہ سے مسلح ہو کر اس کے گھر داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عمران کا چچا عبدالرشید،موقع پر ہی ہلاک ہو گیا لیکن اس کی بیوی صفیہ بی بی اور بھتیجا نوید زخمی ہو گئے زخمیوں اور مقتول کی لاش سول ہسپتال گگو منڈی پہنچائی گئی لیکن تشویش ناک حالت کے پیش نظر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا ریفر کر دیا جہاں تاب نہ لاتے ہوئے زخمی نوید نے بھی دم توڑ دیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
چل بسے