بلاول بھٹو کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو‘ ڈیرہ غازیخان  میں جیالوں کی دربار حضرت سخی سرور پر حاضری  بیماری سے نجات کیلئے دعائیں‘ چادر پوشی

  بلاول بھٹو کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو‘ ڈیرہ غازیخان  میں جیالوں کی دربار حضرت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ چھٹہ(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے آنے کے بعد ڈیرہ غازی خان کی صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر ملک رمضان قادر کی جانب سے بلاول بھٹو کی صحت(بقیہ نمبر41صفحہ 5پر)
 یابی کے لیے دربار حضرت سخی سرور پر چادر پوشی کی گئی اور دعائیں مانگی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے آنے کے بعد ڈیرہ غازی خان کی تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے مرکزی تقریب کا انعقاد ڈیرہ غازی خان کی سر زمین سے تعلق رکھنے والے عظیم صوفی بزرگ حضرت سخی سرور کی درگا ہ ہر منعقد ہوئی، تقریب کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے ملک رمضان قادر نے کی، اس موقع پر ملک رمضان قادر اور پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دربار حضرت سخی سرور پر چادر چڑھائی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے صحت یابی کی دعائیں کی، دربار ہذاکے سجادگان کی جانب ملک رمضان قادر کی دستار بندی بھی گئی اس موقع پر ملک رمضان قادر کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کا دل ہیں ساتھ ہی انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے حوالے سے خصوصی دعا کی گئی۔
چادر پوشی