رحیم یار خان: مرکز منہاج القرآن میں انعامات  تقسیم کرنیکی تقریب‘ نماز راہ نجات‘ مومن کی  معراج‘ قاری ثناء اللہ شاہد اور دیگر کا خطاب

   رحیم یار خان: مرکز منہاج القرآن میں انعامات  تقسیم کرنیکی تقریب‘ نماز راہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) نمازراہ نجات اور مومن کی معراج ہے، ہرمسلمان کے اندر نماز کاشوق اورفکر ہونی چاہیے،نماز کی معافی نہیں ہے ہمیں اپنے اپنی نمازوں کی فکر کرنی چاہیے، نسل نو میں نماز کی عادت گھروں میں ہی ڈالنی چاہیے، ان خیالات کااظہارتحصیل ناظم(بقیہ نمبر43صفحہ 5پر)
 اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث ونائب ناظم تعلیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب قاری ثنا اللہ شاہد قصوری نے مرکزمنھاج القرآن میں بچوں کے درمیان ماہ نومبر میں پڑھی جانیوالی نمازوں کے مقابلہ پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قاری ثنا اللہ شاہدقصوری نے کہاکہ ارشاد ربانی ہے کہ سات سال کی عمر کے بچے کو پیارسے نمازپڑھنے کا کہاجائے اوروالدین کا یہ فرض ہے کہ وہ سات سال کی عمر کے بچے کو پیار سے نماز کی طرف لائیں پھرجب بچہ دس سال کا ہوجائے تواسے سختی سے نماز پڑھنے کا کہاجائے اورنماز کے لیے سختی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ نماز کی کسی بھی صورت میں معافی نہیں ہے بسترعلالت پر مریض اشاروں سے نماز پڑھے،مرکزمنھاج القرآن میں بچوں کو نماز کی ترغیب دی جاتی ہے اوربچوں میں نماز کا شوق پیداکرنے کے لیے ان میں نماز کی پابندی کرنے کے مقابلے کرائے جاتے ہیں اورپھر ان میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں اس سے بچوں میں نماز کی عادت پڑھتی ہے اوروہ شوق سے نماز پڑھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھروں میں خود بھی نماز قائم کریں اوراپنے بچوں کو بھی نماز کی طرف لائیں اپنے عزیزواقارب اوردودستوں کو بھی نمازکی دعوت دیں۔اس موقع پر بچے عبدالولی سلیم، محمداحمد خالد، زین عرفان بندیشہ، محمدحمزہ شوکت گل، محمدحذیفہ،ارشد سنگھیڑا کو پوزیشنز حاصل کرنے پرانعامات دیے گئے۔
انعامات تقسیم