کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھاپے‘ میرج ہالز سیل‘ بھاری جرمانے

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھاپے‘ میرج ہالز سیل‘ بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر‘وقائع نگار) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس سرگرم ہیں اور انہوں نے مختلف مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں پر 60ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہیڈگزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس طارق ولی اور نعمان عابد نے بوسن روڈ پر کارروائی کے دوران بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز،مالز،میرج ہالز اور (بقیہ نمبر37صفحہ 5پر)
ریسٹورنٹ کی چیکنگ کی اور حکومت کی طرف سے مقررہ وقت کے بعد دکان کھلی رکھنے پر ایک دکاندار کو گرفتار کرا دیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 36ہزاروپے جرمانہ عائد کیا ہے دوسری طرف نورجہاں میرج ہال کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو انتباہ بھی کیا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل نہ کیا گیا تو میرج ہال سیل کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر نے غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں کارروائیوں کے دوران آڑھتیوں پر 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ملتان ڈویژن میں کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی پر 10 مقدمات درج کرلئے گئے۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کورونا کنٹرول ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کا کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے کورونا کنٹرول اور لا اینڈ آرڈر بارے جائزہ اجلاس کی صدارت ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز، لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ حکومت پنجاب کی کورونا کنٹرول بارے واضح پالیسی ہے۔کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایف آ ئی آر درج کروائی جائیں گی۔شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔انہوں نے تنبیہہ کی کہ کسی پبلک مجمع، خفیہ کارنر میٹنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،سی پی او ملتان حسن رضا، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ویڈیو لنک پر متعلقہ اضلاع کے افسران بھی موجود تھے۔ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومت پنجاب کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 12 ہوٹل مالکان اور دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔تھانہ راجہ رام پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہباز۔عاقب اور قاری شفیق۔چہلیک پولیس نے قادر۔منیر۔اللہ بچایا اور تھانہ کینٹ پولیس نے عثمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔تھانہ قطب پور پولیس نے رمضان۔ممتاز آباد پولیس نے فیضان اور تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے افضل اور اشرف کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں۔
میرج ہالز سیل