رحیم یار خان میں 8 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ زیورات سمیٹ کر فرار
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) پولیس چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی‘ مزید 8 وارداتوں میں ملزمان پھٹہ رکشہ‘ موٹر سائیکل‘سامان کریانہ‘نقدی‘طلائی زیورات‘ کپڑے چرا کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات غازی پور کے رہائشی ریاض حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے کی (بقیہ نمبر46صفحہ 5پر)
نقدی طلائی زیورات اور کپڑے چرا لیے‘ دوسری واردات چک 154 کے رہائشی محمد کمال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات موضع چوہدری کے رہائشی خورشید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات تتار چاچڑ کے رہائشی محمد انور کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم کوثر عرف کبوتری نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات کوٹ سمابہ کے رہائشی شاہد عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 78 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات عزیز آباد کے رہائشی محمد عمر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات کے ایل پی روڑ کے رہائشی غلام شبیر کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان شاہنواز وغیرہ نے 97 ہزار 500 روپے مالیت کا پھٹہ رکشہ چرا لیا جبکہ آٹھویں واردات گوٹھ جوڑا کے رہائشی عبدالمجید کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان زبیر وغیرہ نے 92 ہزار 600 روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
8 وارداتیں