اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

 اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا،پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -