مریم نواز کی سیاسی بیان بازی میں   شدت قابل مذمت، مسرت جمشید 

مریم نواز کی سیاسی بیان بازی میں   شدت قابل مذمت، مسرت جمشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور ان کے حواریوں کا میت والا گھر ہونے کے باوجود سیاسی بیان بازی سے گریز نہ کرنا قابل مذمت ہے، کسی بھی قید ی کی پیرول پر رہائی کیلئے قانون و ضابطے مکمل کرنا ہوتے ہیں اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے معاملے میں بھی یہی کیا گیا ہے، کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے اس لئے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور ملک کو مزید مشکلات کی دلدل میں نہ دھکیلے۔ میڈیا کیلئے اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جس روز سے محترمہ بیگم شمیم اختر کا انتقال ہوا اسی روز سے مریم نواز اور ان کے حواریوں کی جانب سے سیاسی بیان بازی میں شدت لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیلوں میں بعد میں جاتے ہیں اور گھر سے کھانا اور امپورٹڈ ادویات منگوانے کی سہولتوں کیلئے درخواستیں پہلے جمع کر ادیتے ہیں۔ مریم نواز نے پہلے اپنے والد کی سیاست کو دفن کیا اور اب پوری جماعت کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔
مسرت جمشید 

مزید :

صفحہ اول -