بختاور بھٹو کی منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر وائرل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں شادیانے بجے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی انجام پاگئی۔تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے موقع پر ہلکے گلابی رنگ کاجوڑا زیب تن کیا، بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔