مردان،مسلم لیگ (ن) میں ضلعی سطح پر اختلافات کھل کرسامنے آگئے
مردان (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) میں ضلعی سطح پر اختلافات کھل کرسامنے آگئے پارٹی کے قائد میاں نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ شہر کے تین مختلف مقامات پر اداکی گئی پارٹی کے ضلعی صدر کی رہائش گاہ پر اورسٹی صدر سلیم گل دولت زئی کے اقامت گاہ پر جنازہ اداکیاگیا جبکہ پارٹی کے صوبائی رہنما عبدالسبحان خان کی حامیوں نے بغدادہ میں غائبانہ نمازجنازہ اداکی جس میں تخت بھائی اور رستم کے صدور نے بھی شرکت کی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے صفوں میں ایک عرصے سے اختلافات پائے جاتے ہیں جو اب کھل کر سامنے آچکے ہیں اورذرائع کا دعویٰ ہے کہ پارٹی بہت جلد دوواضح دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔