پنجاب گروپ آف کالجز، ہدف کالجز، ایفاسکول سسٹم، الائیڈ سکولزاوراینٹی نارکوٹکس فورس، راولپنڈی، کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخظ 

 پنجاب گروپ آف کالجز، ہدف کالجز، ایفاسکول سسٹم، الائیڈ سکولزاوراینٹی ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب گروپ آف کالجز اور اس سے منسلک تمام تعلیمی ادارے قومی اداروں کی خدمات کو ہمیشہ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز اوراینٹی نارکوٹکس فورس۔ راولپنڈی، نے شہداء کے بچوں کی مفت تعلیم اورحاضر سروس ملازمین کے بچوں کی فیس میں رعایات کے حوالے سے ایک   مفاہمتی یاداشت پر دستخظ کیے۔۔ مفاہمتی یاداشت پر ڈاکٹر شاہد محمود (پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز) اورمحمد خالد خان (ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز، پاکستان)نے دستخط کیے۔اس مفاہمتی یاداشت  میں پنجاب گروپ آف کالجز، ہدف کالجز، ایفاسکول سسٹم اور الائیڈ سکولزکی جانب سے  اینٹی نارکوٹکس فورس۔ روالپنڈی کے شہدا کے بچوں کو % 100مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کے بچوں کے لیے ماہا نہ ٹیوشن فیس میں % 50  رعایت جب کہ ڈیوٹی پر مامو ر اہلکاروں کے بچوں کے لیے ماہا نہ ٹیوشن فیس میں % 25 خصوصی رعایت دی گئی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -