اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر 2خواتین نے موت کو گلے لگالیا
اوکاڑہ(نامہ نگار، بیورورپورٹ) اوکاڑہ کے دو مختلف مقامات پر دو خواتین نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لہی بالا میں منت کش محمد عاشق کی بیٹی آصفہ کا کسی وجہ سے گھریلو جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کو پھانسی دے ڈالی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر جا کر لاش قبضے میں لے لی، نواحی گاؤں 28 ٹو ایل گھریلو جھگڑے پرنوجوان لڑکی شہناز گندم لانے والی زہریلی گولیاں کھالیں اسے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی پولیس نے وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی
خودکشیاں