ایکسائز پولیس سکھر کی کارروائی،ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی برآمد

ایکسائز پولیس سکھر کی کارروائی،ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی برآمد
ایکسائز پولیس سکھر کی کارروائی،ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی برآمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکسائز پولیس سکھر نے ایک کارروائی میں روہڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی (ڈوڈے) برآمد کرلئے۔

ایکسائز انسپکٹر قمر الدین سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہمراہ روہڑی چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک نمبر ایس ای اے597 کی تلاشی کے دوران 7500 کلو گرام پوپی (ڈوڈے) برآمد کر لئے۔ڈوڈے افیون بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو بھی گرفتار کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -