وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی سکھ برادری کوباباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سکھ برادری کوباباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ سکھ برادری کو پنجاب آمد پرجی آیاں نوں کہتے ہیں،حکومت اسلامی تعلیمات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ کرتار پور رہداری کا قیام پی ٹی آئی کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے ،باباگرونانک کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے،ہر سال سکھ برادری کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے،سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔