عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ،ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،فردوس عاشق اعوان

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ،ریاست کی رٹ چیلنج ...
عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ،ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ بزدار حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں،ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،کورونا وبا کے دوران عوام کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے،پی ڈی ایم جلسوں کی پرواہ نہیں مگرعوام کی زندگی کا تحفظ بلاتفریق مقدم ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ، اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد کورونا کا پرموٹر بن چکاہے ،جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی لیکن کورونا ضرور گھر آ رہاہے،عقل سے ناپید اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں ۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ایک شہزادہ کورونا کا شکار ہو کر اپنے محل میں بیٹھا ہے لیکن پھر بھی جلسوں پر بضد ہے ،جاتی امرا کی مہارانی کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے،پشاور جلسے کے بعد کورونا کیس بڑھ گئے لیکن انہیں احساس ہی نہیں ،ملتان میں ایک بار پھر تماشہ لگایا جا رہا ہے ۔