سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان وفات پاگئے

سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان وفات پاگئے
سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان وفات پاگئے

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحب زادہ فاروق علی خان وفات پاگئے،مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملتان میں ادا کی جائے گی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،فاروق علی خان 1973 کا آئین پاس کرنے والی اسمبلی کے سپیکر تھے۔

 صاحبزادہ فاروق علی خان پاکستان کی قومی اسمبلی کے نویں سپیکر رہے، صاحبزادہ فاروق علی خان 5 ستمبر 1931کو گکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، وہ 9 اگست 1973 کو قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے اور 27 مارچ 1977 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ صاحبزادہ فاروق علی خان کی خودنوشت سوانح عمری جمہوریت صبر طلب کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -