ثناءخان کی دلکش تصویروں پر ان کے شوہر کا ردعمل بھی آگیا
ممبئی (ویب ڈیسک) حال ہی میں ر شتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان کی نئی تصویروں پر ان کے شوہر نے ان سے اظہارِ محبت کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناءخان نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی حسین زیور بھی پہنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
ثناءخان کے مہندی لگے ہاتھ اور چہرے پر موجود ان کی خاص مسکراہٹ ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے ہر چیز کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’الحمدللّٰہ‘۔
ثناءخان کی تصویروں کو جہاں بڑی تعداد میں ان کے مداح پسند کر رہے ہیں تو وہیں سابقہ اداکارہ کے شوہر مفتی انس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
مفتی انس نے اہلیہ کی دلکش تصویروں پر کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بناکر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
ثناءخان نے صرف 22 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اب تک 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔
اس موقع پر ثناءخان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّٰہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے‘۔
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔
ثناءخان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے سال 2012ءکے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے انہیں شہرت ملی تھی۔
ثناءخان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔