کاون کو کمبوڈیا پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل، اس کے سفری اخراجات کون برداشت کر رہاہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

کاون کو کمبوڈیا پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل، اس کے سفری اخراجات کون برداشت ...
کاون کو کمبوڈیا پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل، اس کے سفری اخراجات کون برداشت کر رہاہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 35 سال گزار نے کے بعد آخر کار آج کاون اپنے گھر ’ کمبوڈیا ‘ جانے کیلئے پرواز بھرے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریا اور کینیڈا کی این جی او ز جو کہ جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرتی ہیں ، وہ کاون کو کمبوڈیا لے جانے کے اخراجات مل کر برداشت کر رہیں اور ان کی ٹیمیں گزشتہ تین ماہ سے پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنا یہ وقت کاون کے ساتھ گزارا ہے ۔کاون کو کمبوڈیا لے جانے کیلئے پہلے اس کی صحت کو درست کرنا ایک مشکل اور پیچیدہ مرحلہ تھا اور ان تین ماہ کے دوران کاون کا چار سو کلو وزن کم کیا گیاہے ، جس کریٹ میں اس نے سفر کرنا تھا اس میں فٹ کرنا بھی ضروری تھا ۔
کاون کی واپسی کیلئے کام کرنے والی ٹیم کے ممبر نے بتایا کہ کاون کو لے جانا بہت مشکل عمل ہے کیونکہ وہ بہت بڑا ہاتھی ہے ، جس کیلئے بڑی گاڑی اور پھر بڑے جہاز کی ضرورت ہے ، مگر ہماری ٹیم تربیت یافتہ ہے جو کہ کاون کوکمبوڈیا لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔کاون کی فلائٹ اب سے کچھ دیر کے بعد دوپہر ایک بجے کمبوڈیا کیلئے پرواز بھرے گی ، آٹھ گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد کاون کو ہاتھیوں کیلئے بنائی گئی خصوصی چراہ گاہ پہنچا دیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -