ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات،خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ روپے کے جرمانے،2600 دکانیں سیل 

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات،خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ روپے کے ...
ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات،خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ روپے کے جرمانے،2600 دکانیں سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (آئی ا ین پی ) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے سخت اقدامات شروع کردیئے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ نے دس دنوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، پشاور میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بازاروں ، مارکیٹیوں،دکانوں ،شاپنگ مالز میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیا گیا۔ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں دکانداروں ،مارکیٹیوں اور بازاروں میں کارروائیاں اچھا اقدام ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو بھی بھاری جرمانہ کرنا چاہیئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس اوپز کی خلاف ورزی پر گزشتہ دس دنوں میں 10 لاکھ جرمانے اور 26 سو دکانوں کو بند کیا گیا، 80 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں ،کارروائیوں کا مقصد بے جا تنگ نہیں کرنا بلکہ کورونا وبا سے بچانا ہے۔