دبئی : پاکستان پیپلز پارٹی کا 53  واں یوم تاسیس اور متحدہ عرب امارات کا 49واں نیشنل ڈے منایا گیا

دبئی : پاکستان پیپلز پارٹی کا 53  واں یوم تاسیس اور متحدہ عرب امارات کا 49واں ...
دبئی : پاکستان پیپلز پارٹی کا 53  واں یوم تاسیس اور متحدہ عرب امارات کا 49واں نیشنل ڈے منایا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام 30  نومبر 1967 کو لاہور میں ہوا جس کے بانی شہید ذوالفقارعلی بھٹو تھے , اُنہوں نے اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ ملکراس پارٹی کا سنگ بنیاد رکھا ، بانی پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ذوالفقارعلی بھٹو اس کے پہلے چیئرمین بنے، ایک عام آدمی کے مسائل کا ادراک رکھنے والی یہ پارٹی لوگوں کے بنیادی مسائل کو لے کر آگے بڑھی اور بہت ہی قلیل عرصے میں پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن گئی اور اسے پاکستان کے غریب اور متوسط درجہ کے لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگیا، پیپلز پارٹی متعدد باربرسراقتدار بھی رہی اور اس کے اقتدار کے دوران ایک عام پاکستانی کی بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کئے، پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کے متوسط درجہ اور حالات کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام کے دلوں میں پیوست ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان کے عوام آپس میں لازم و ملزم ہیں انہیں کوئی ایک دوسرے سے ہرگز جدا نہیں کرسکتا ، پیپلز پارٹی سے اظہار یک جہتی اور محبت کے اظہار کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ہر سال یوم تاسیس مناتے ہیں ، گزشتہ سالوں کی طرح اس باربھی پوری دنیا کے ساتھ ساتھ دبئی میں بھی پی پی پی کا 53 واں یوم تاسیس پوری شان سے منایا گیا۔

 پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا 53  واں یوم تاسیس اور متحدہ عرب امارات کا 49واں نیشنل ڈے منایا گیا، موجودہ وبائی صورت کے پیش نظر پروگرام کو انتہائی محدود اور امارات حکومت کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے منایا گیا۔ پروگرام کے چیف گیسٹ عرب امارات کی مشہو ر شخصیت بزنس مین ڈاکڑ بوعبداللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی کمیونٹی نے عرب امارات کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے پروگرام کے اختتام پر ڈاکڑبو عبداللہ نے شرکاءپروگرام کے ساتھ ملکر کیک کا ٹا،پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل کے عہدیداروںسمیت امارات کی دیگر ریاستوںمیں پی پی پی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس ، نائب صدر نثار خٹک ، نائب صدر اسحاق بدر، سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاپاکستان میں واحد جماعت بلکہ یہ کہا جائے کہ جمہوریت کی فاﺅنڈر جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے تو یہ غلط نہ ہوگاپاکستان کے مسائل کاواحد حل جمہوری قوتوں کو طاقتور ہونے میں ہی ہے اور جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھانے میں پیپلز پارٹی نے اپنے لیڈروں اورورکرزکا خون دیا ہے جمہوریت کے شہداءکی اک طویل داستان ہے، ہم امارات کے شیوخ کو امارات کے49 ویں نیشنل ڈے کی مبارک باد دیتے ہیں اور دعاءگوہیں کہ جلد از جلد یہ کرونا وباءکا خاتمہ ہواور دبئی سمیت امارات کی دیگر ریاستوں میں دوبارہ رونقیں بہال ہوں۔

دیگرشرکاءنے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوکہا ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور جمہوریت کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اورجمہوریت کی آبیاری کے لیے اپنے نوجوان لیڈر چیرمین بلاول بھٹوزرداری کا بھر پور ساتھ دیں گے، شرکاءجنہوں نے اپنے خیالات کا اظہارکیا ان میں پی پی پی دبئی کے سینئر نائب صدر شفیق صدیقی، جنرل سیکریڑی نیاز خان شانگلہ، نائب صدر امین سرگانہ ، سیکریڑی انفارمیشن ملک خرم شہزاد، نائب صدر ڈاکٹر امجد تبسم،پی پی پی یواے ای ڈپٹی سیکریڑی انفارمیشن رضوان عبداللہ ، علماءمشائخ ونگ صدر گلف فرحان نقشبندی، صدر گلف منارٹی ونگ بشیر بہادر، ڈپٹی سیکریڑی انفارمیشن گلف طاہر گردیزی، سینئر راہنما گلف عرفان قمر گوندل ، نائب صدرپی وائی اوگلف سردار کامران الہی، انفارمیشن سیکریڑی کلچرل فورم احسن نذیر اکمل،سیکریڑی جنرل پی پی پی شارجہ سمیع اللہ اخون خیل ، پی پی پی عجمان سیکریڑی انفارمیشن فرخ سیدین، شیخ ندیم، سیکریڑی فنانس گلف محمد ارشد بٹ، وسیم اکبر،کفیل احمد، سینئر راہنماعہدیداران ،خواتین لیڈیز ونگ گلف و یواے ، نجمہ احسان،نجمہ شاہ، نجمہ جیلانی ، سارا رائے، و دیگر نے شرکت کی ، پروگرام جو اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے شروع ہوا اختتام پرپارٹی شہداءاورپاکستان و امارات کی ترقی کے لیے دعاءخیر کی گئی، امارات میں موجودپاکستانی صحافی برادری جن میں مختلف پرنٹ میڈیاالیکڑانک میڈیاسوشل میڈیانے بھر پورشرکت کی اورپروگرام کی کوریج کی۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -