بھارت کی پاکستان کیخلاف روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی منتقلی میں رکاوٹ بن گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی پاکستان کیخلاف روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی منتقلی میں رکاوٹ بن گئی ،بھارت نے روسی طیارے کی اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر عارضی پابندی عائد کردی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کاون ہاتھی کی پاکستان سے کمبوڈیا منتقلی کے معاملے پر بھارت پاکستان کیخلاف روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے رکاوٹ بن گیا،کاون ہاتھی کوروسی طیارے آئی ایل 76 پر کمبوڈیا منتقل کیاجانا ہے،ہندوستان نے کاون ہاتھی کی منتقلی کی راہ میں روڑے اٹکاناشروع کردیئے اورروسی طیارے کی اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر عارضی پابندی عائد کردی۔
مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر فضائی حدود پرپابندی عائد کی ،کاون ہاتھی کے بین الاقوامی معاملے پر بھی بھارت نے ہٹ دھرمی کامظاہرہ کیا،انہوں نے کہاکہ بھارت بضد ہے کہ کاون ہاتھی کولیجانے والے روسی جہاز کورات کے وقت روانہ کیاجائے۔