راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے باعث جاں بحق
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے باعث انتقال کرگئے،انسپکٹر محمد عجائب راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں زیرعلاج تھے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک پولیس کے جوان کی جان لے لی ، راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد عجائب کورونا میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو گئے، انسپکٹر محمد عجائب راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں زیرعلاج تھے۔
واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185 ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔