مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم رہنماﺅں کااہم اجلاس جاری 

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم رہنماﺅں کااہم اجلاس جاری 
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم رہنماﺅں کااہم اجلاس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم رہنماﺅں کااہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں یوسف رضاگیلانی ،راناثنااللہ، عظمیٰ بخاری، عبدالغفور حیدری، مولانا عطا الرحمن شریک ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اجلاس میں 30 نومبر کے جلسے سے متعلق آئندہ کالائحہ عمل تیار کیاجائے گا،لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ 30 نومبر کاجلسہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں ہی ہوگا،عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ 30 نومبر کو جلسہ ضرور ہوگا۔
واضح رہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو بھی گرفتار کیا تھا جن کے خلاف 30 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔دریں اثنا پولیس کی جانب سے 300 سیاسی کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزام میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔