ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ، پنجاب حکومت کا سندھ سے آنیوالے کارکنان کو روکنے کا فیصلہ، تیاریاں مکمل کرلی گئیں

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ، پنجاب حکومت کا سندھ سے آنیوالے کارکنان کو روکنے ...
ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ، پنجاب حکومت کا سندھ سے آنیوالے کارکنان کو روکنے کا فیصلہ، تیاریاں مکمل کرلی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)   ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کاجلسہ روکنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا اور 
  سندھ سےآنیوالےکارکنان کوکوٹ سبزل بارڈرپرروکنے سندھ پنجاب بارڈرپرکنٹینرزپہنچادئیےگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ۔ یادرہے کہ ملتان میں اپوزیشن جماعتیں کل جلسہ کرنے جارہی ہیں جس کی حکومت نے اجازت نہیں دی اور اپوزیشن جماعتیں جلسہ کرنے پر بضد ہیں، گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں داخلے کی کوشش میں سابق وزیراعظم کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ 

ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کے سلسلے میں جاری کیئے گئے مراسلے کے مطابق علی قاسم گیلانی نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، علی قاسم گیلانی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی اجازت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان کا سرکاری مراسلے میں کہنا ہے کہ جلسہ کرنا کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

ادھر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں پی پی یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو PDM کی میزبانی کرینگے، آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔