اپوزیشن جلسوں کو این آر او کیلئے دباﺅ کا ذریعہ سمجھتی ہے جو کبھی نہیں ہوگا وزیراعظم عمران خان 

اپوزیشن جلسوں کو این آر او کیلئے دباﺅ کا ذریعہ سمجھتی ہے جو کبھی نہیں ہوگا ...
اپوزیشن جلسوں کو این آر او کیلئے دباﺅ کا ذریعہ سمجھتی ہے جو کبھی نہیں ہوگا وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن قائدین کوعوام سے کوئی ہمدردی نہیں ،یہ عوام کی زندگی تحفظ کاخیال کئے بغیر جلسے کرنا چاہتے ہیں ،این آر او حاصل کرنے کیلئے یہ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں ، یہ این آر او کیلئے دباﺅ کاآخری ذریعہ سمجھتے ہیں جو کبھی نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا جیسی صورتحال کا سامنا ہے ،ہمارامقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری ،سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات سمجھنے سے قاصر ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ سیاسی قیادت نے عوامی بہتری کے کسی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا،اپنے خاندانوں کیلئے لوٹی دولت بچانا انکاواحدمایوس کن مقصد ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ غریبوں اورمعیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا،ان رہنماﺅں نے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی مخالفت کی، ان رہنماﺅں نے مکمل لاک ڈاﺅن کامطالبہ کیا،اب دوبارہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کی ضرورت ہے تویہ جلسے کررہے ہیں،یہ عوام کی زندگی تحفظ کاخیال کئے بغیر جلسے کرنا چاہتے ہیں ، یہ این آر او کیلئے دباﺅ کاآخری ذریعہ سمجھتے ہیں جو کبھی نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ ان قائدین کوعوام سے کوئی ہمدردی نہیں ،ان قائدین نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا، اپوزیشن کے نام نہاد لیڈر بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی گزاررہے ہیں،اپوزیشن رہنماﺅں کویہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملے، این آر او حاصل کرنے کیلئے یہ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -