خیبر پختونخوا حکومت کی پولیس کو کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمے کی ہدایت

خیبر پختونخوا حکومت کی پولیس کو کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمے ...
خیبر پختونخوا حکومت کی پولیس کو کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(آئی این پی ) خیبر پختون خوا حکومت نے پابندی کے باوجود جلسہ کرنے اور کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے مطابق پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہے اور پی ڈی ایم کے قائدین بھی کورونا کیسز کا شکار ہوئے ہیں، حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کرنے سے روکا بھی تھا۔ کامران بنگش نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے، اس لیے حکومت نے لی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو مراسلہ بھجوادیا ہے، مقدمہ میں اپوزیشن کے 5 قائدین کو نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔