پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے، اہم فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم کے جلسے روکنے کی تیاریاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی وزرا اور بیورکریٹس سے مشاورت۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ملتان جلسہ روکنے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا اور بیوروکریٹس سے مشاورت کی ہے۔ کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر ملتان میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ کیاگیا ہے کہ کسی کو کورونا پھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملتان میں گرفتاریاں جلسہ نہیں قانون ہاتھ میں لینے پر ہوئیں۔ ملتان 12فیصدکورونا پھیلاؤ کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ گوجرانوالہ جلسے کے بعد شہر میں کورونا کی شرح خطرناک حد تک بڑھی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے کل 30نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے جلسہ کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کر کے پیپلزپارٹی کے 40سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔