گھرکے شیر باہر ڈھیر، انڈیا کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا، آسڑیلیا نے ون ڈے سیریزبھی اپنے نام کرلی

گھرکے شیر باہر ڈھیر، انڈیا کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا، آسڑیلیا نے ون ڈے ...
گھرکے شیر باہر ڈھیر، انڈیا کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا، آسڑیلیا نے ون ڈے سیریزبھی اپنے نام کرلی
سورس: Twitter/@CricketAus

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسڑیلیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انڈیا کو 51 رنز سے شکست دیکر نہ صرف میچ جیت لیا بلکہ سریز بھی اپنے نام کرلی۔

آسڑیلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز سٹیون اسمتھ کے برق رفتار 104 رنز کی بدولت 390 رنزکا ہدف دیا۔ پہاڑ جیسے اس ہدف کے تعاقب میں بھارتی سورما مقرررہ اوورز میں صرف 338رنز بناسکے۔

انڈیا کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے 89 ، وکٹ کیپر بیٹسمین کے ایل راہول نے76رنز بنائے۔ آسڑیلیا کی جانب سے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے 3، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں آسڑیلیا کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا دونوں اوپنرز نے نصف سنچریز سکورکیں۔ سٹیون اسمتھ 104رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 83 ، لبوشین نے 70 ، میکس ویل نے 63 اور کپتان ایرون فنچ نے 60رنز سکور کیے۔

تمام بھارتی باولرز کو آسڑیلوی بیٹسمینوں کے ہاتھ بھرپور پٹائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بمرا نے اپنے دس اوورز میں 79، محمد شامی نے 9 اوورز میں 73 جبکہ نودیپ سینی نے 7اوورز میں 70 رنز دیے۔

شاندار بلے بازی پر آسڑیلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -