کراچی میں نومبر میں ہی اتنی سردی پڑ گئی کہ 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں نومبر میں ہی اتنی سردی پڑ گئی کہ 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی میں نومبر میں ہی اتنی سردی پڑ گئی کہ 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سورس:   Wikimedia Commons

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں نومبر کے مہینے میں ہی اتنی سردی پڑ گئی کہ ٹھنڈ کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کراچی میں نومبر کے مہینے کی سرد ترین رات رہی جس کی وجہ سے ٹھنڈ کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ رات شہر قائد میں درجہ حرارت ساڑھے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 نومبر 1986 کی رات کراچی کی سرد ترین رات تھی جب درجہ حرارت 7 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا لیکن اس سیزن میں سردی کے کئی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -