لائیو میچ کے دوران انڈین لڑکے نے آسٹریلین لڑکی کو پرپوز کردیا، جواب کیا ملا؟ ویڈیو سامنے آگئی
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسڑیلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
انڈین ٹیم کی بیٹنگ کے دوران کراؤڈ میں موجود بھارتی لڑکے نے آسڑیلین لڑکی کو پرپوز کردیا، اس پرپوزل کی وجہ سے میچ بھی کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا جبکہ کمنڑیٹرز کی جانب سے بھی اس پر خوشگوار تبصرہ کیا گیا ۔ آسڑیلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے تالیاں بجا کر لڑکے اور لڑکی کو داد دی۔
بھارتی لڑکے نے گھٹنوں پر بیٹھ کر لڑکی کو انگوٹھی پیش کرکے پرپوز کیا جس پر آسڑیلوی لڑکی نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ہاتھ اپنی آنکھوں پر رکھ لیے اور پھر انگوٹھی پہن لی۔ کراوڈ کی جانب سے بھی دونوں کے لئے خوب تالیاں بجائی گئیں۔
خیال رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 51 رنز سے دھول چٹائی ہے۔ پہلا ون ڈے میچ بھی آسٹریلیا کے نام رہا تھا جس کے باعث کینگروز نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
She said yes????❤️#AUSvIND pic.twitter.com/e3hxXIHRwJ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 29, 2020