جماعت اسلامی کے جلسوں میں تحریک انصاف کا کراؤڈ بھیجنے کی بات پر شبلی فراز کو جواب مل گیا

جماعت اسلامی کے جلسوں میں تحریک انصاف کا کراؤڈ بھیجنے کی بات پر شبلی فراز کو ...
جماعت اسلامی کے جلسوں میں تحریک انصاف کا کراؤڈ بھیجنے کی بات پر شبلی فراز کو جواب مل گیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے شبلی فراز کو جماعت اسلامی کے جلسوں کو جلسیاں کہنے کا جواب دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں قیصر شریف نے کہا کہ شبلی فراز صاحب اب کراؤڈ آپ کا نہیں رہا۔ وزیر اعظم عمران خان کے یوٹرز اور وعدہ خلافیوں کے بعد اب عوام نے سراج الحق سے امید لگائی ہے جس کا ثبوت جماعت اسلامی کے تاریخی جلسے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کے ساتھ اتنا کراؤڈ ہوتا تو انہیں ایک جلسے کیلئے پورے صوبے سے بندے اکٹھے کرنے کی ضرورت نہ پیش آتی۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے اتوار کو دیر میں جلسہ کیا جس کے بعد سینیٹر سراج الحق نے 2 ہفتوں کیلئے سیاسی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ جماعت اسلامی کے جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ جماعت اسلامی کے جلسے نہیں جلسیاں ہوتی ہیں، ان کے جلسوں میں تحریک انصاف کا کراؤڈ بھی بھیج دیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -