آزاد کشمیر، 24 گھںٹوں کے دوران مزید 173 افراد کورونا میں مبتلا

آزاد کشمیر، 24 گھںٹوں کے دوران مزید 173 افراد کورونا میں مبتلا
آزاد کشمیر، 24 گھںٹوں کے دوران مزید 173 افراد کورونا میں مبتلا
سورس:   File

  

مظفر آباد (سید وجی الحسن گردیزی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 173 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ایک دن میں یہاں  کورونا کا ایک مریض فوت ہوا، 114 صحت یاب ہوئے اور 796 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔

آزاد کشمیر میں نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے53 کا تعلق میرپور،30کا مظفرآباد،26کا پونچھ،20کا بھمبر،20کا کوٹلی،19کا جہلم ویلی،4کا نیلم ،1کا باغ سے ہے جبکہ مظفرآباد میں ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی۔

آزاد کشمیر میں اب تک83422 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور6855 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 5190 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس وقت یہاں کورونا کے 1500 ایکٹو کیسز ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک165 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 43 کا تعلق مظفرآباد،3 کا جہلم ویلی،7 کا نیلم،28 کاپونچھ،22 کا باغ،2 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی،30 کاتعلق میرپور، 11کابھمبر،اور13کا کوٹلی سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے5190 افرادمیں سے مظفرآباد سے2239،جہلم ویلی115،نیلم 94 ،پونچھ سے591،باغ سے266،حویلی27، سدھنوتی85 ،میرپور 879، بھمبر سے314 کوٹلی سے 580 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے 1500مریضوں میں سے 1444 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 56 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 15 ،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 8،ڈی ایچ کیو باغ میں 8،ڈی ایچ کیو پلندری میں 2،ڈی ایچ کیو میرپور میں 13،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 3،ڈی ایچ کیو بھمبر میں 6، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق 75617 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -کورونا وائرس -