"سب رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہوگی، اب مذمت نہیں مزاحمت کریں گے"مریم نواز کا اعلان

"سب رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہوگی، اب مذمت نہیں مزاحمت کریں گے"مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ کل سب رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہوگی، اب اس فسطائیت کے خلاف اب مذمت نہیں مزاحمت ہوگی۔

ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔ سوموار کوسب رکاوٹیں توڑ کرملتان میں ملاقات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی میں میرے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مزمت نہیں مزاحمت کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کے لئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑا بنا رکھا ہے۔ بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیراو اور پکڑدکھڑ جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی۔