گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلی کون؟ تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن میں میچ پڑ گیا

گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلی کون؟ تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن میں میچ پڑ ...
گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلی کون؟ تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن میں میچ پڑ گیا

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان میں وزیراعلی کا انتخاب پیر کے روز ہوگا۔ تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیر اعلی کے لئے نامزد کیا ہے جبکہ امجدحسین ایڈووکیٹ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے امیدوارہیں۔

ریٹرنگ آفیسر کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی  ساڑھے 11 بجے جمع ہوں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12بجے تک مکمل ہوگی۔ امیدوار کے دستبردار ہونے کے لئے دوپہر 2بجے تک کا وقت مقررکیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پولنگ شام 4 بجے ہوگی۔ سپیکر اسمبلی سید امجد زیدی نو منتخب وزیراعلیٰ کا اعلان کریں گے۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -