برطانیہ میں متنازع چیرٹی ”سن“کے تحت چیرٹی فنڈ ریزنگ میں ہنگامہ آرائی

برطانیہ میں متنازع چیرٹی ”سن“کے تحت چیرٹی فنڈ ریزنگ میں ہنگامہ آرائی
برطانیہ میں متنازع چیرٹی ”سن“کے تحت چیرٹی فنڈ ریزنگ میں ہنگامہ آرائی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے سابق سینئر لیڈر اور چیرٹی کے خازن طارق میر پر سیاہی پھینک دی۔چیرٹی میں تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب طارق میر نے ایک پراپرٹی شمائلہ فاروق کے نام منتقل کرنے کو کہا۔ چیرٹی جمع کرنے کے دوران ایم کیو ایم لندن کے پانچ کارکن ٹکٹ خرید کر ہال میں داخل ہوگئے اور موقع ہوکر طارق میر پر سیاہی پھینک دی جبکہ ہال کے باہر ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے طار ق میر کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس دوران داخلی دروازے پر سیکورٹی اہلکاروں کی ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو روکنے پر ہاتھا پائی بھی ہوئی، واقعہ کے بعد پولیس طلب کرنا پڑی، جس نے آکر شکایت درج کی۔

ایم کیو ایم لندن کے مطابق طارق میر ایم کیو ایم کے شہدا کی نگہداشت کے لیے بننے والی چیرٹی پر قابض ہیںاورطارق میر اور محمد انور مرحوم نے بانی متحدہ سے دھوکہ کیاہے۔اس مو قع پر طارق میر نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیرٹی چند افراد کے لیے نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے لوگوں کے لیے بنی تھی۔

مزید :

برطانیہ -