این اے 133ضمنی انتخاب ، یوسی 232میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ

این اے 133ضمنی انتخاب ، یوسی 232میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ
این اے 133ضمنی انتخاب ، یوسی 232میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 133ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے یوسی 232میںکارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ 

تفصیل کے مطابق کارنر میٹنگ کا انعقاد مقامی لیگی رہنما طاہر اسلام عرف گڈو بھائی کی جانب سے کیا گیا جس میں علاقے کے ایم این اے وحید عالم خان ،چیئر مین اجمل ہاشمی ،وائس چیئر مین حاجی عبد الرشید ،جنرل کونسلر عامر گجر ، جنرل کونسلر رانا عامر اورکوآرڈینٹر تارا بٹ نے شرکت کی ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئر مین کے امید وار ملک نثار احمد کھوکھر نے شائشتہ پرویز ملک کی سپورٹ کا اعلان کیا ۔ کارنر میٹنگ میں علاقہ معززین نے بھی شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -