لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا ، شہری مختلف بیماریوں کا شکار

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا ، شہری مختلف ...
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا ، شہری مختلف بیماریوں کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور  ٹوٹ نہ سکا ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی )  مجموعی طور پر  398 پر پہنچ گیا جبکہ شہری آنکھوں کی جلن اور سانس کی بیماریوں  سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں  

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں اے کیو آئی 625 ،  ٹھوکر نیازبیگ میں  523 ،  گلبرگ میں  728 ، ظہور الٰہی روڈ پر 516 ، گورو مانگٹ روڈ پر  596 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور گزشتہ دنوں ائیر کوالٹی انڈیکس میں دنیا کے بد ترین شہروں میں اول نمبر پر بھی موجود رہا ہے جبکہ شہر کی فضا اس قدر آلودہ ہے شہریوں کی آنکھوں میں جلن ہے جبکہ  شہری سانس کی بیماریوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں ۔