پہلا ٹیسٹ ، بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ، 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بلے بازی جاری

پہلا ٹیسٹ ، بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ، 202 رنز کے ہدف کے ...
پہلا ٹیسٹ ، بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ، 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بلے بازی جاری

  

چٹا گانگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم میزبانوں کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے جہاں  دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بلے بازی جاری ہے ۔ 

آج بنگلہ دیش کی ٹیم نے چوتھے دن کا آغاز  39 سکور 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا ، حسن علی نے دن کے آغاز میں ہی مشفیق الرحیم کو بولڈ کر دیا  ،  جبکہ نعمان علی نے  یاسر علی کے سر پر گیند ماری جس سے یاسر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ، مہدی حسن ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔

153 کے سکور پر نور الحسن ساجد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ 157 کے سکور پر لٹن داس بھی 59 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے ، وہ شاہین شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اسی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ابو جید کو بھی صفر پر آؤٹ کر دیا ۔اگلے اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو بھی میدان بدر کر دیا ، تیج کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے تھاما۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 157 رنز بنائے جبکہ انہیں پہلی اننگز میں  44 رنز کی برتری بھی حاصل ہے ۔

گزشتہ روز   بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کا آغاز  44 سکور کی برتری سے کیا  مگر  شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں دو بنگالی بلے باز آؤٹ کر کے اپنی دھاک بٹھا دی ۔ شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شادمان اسلام کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ ایک گیند کے بعد دوسری گیند پر نجم الحسین کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔ نجم کا کیچ عبداللہ شفیق نے تھاما ۔ 

چھٹے اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے مومن الحق کو میدان بدر کر دیا ، مومن الحق بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹے ، ان کا کیچ اظہر علی نے پکڑا ۔ گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کا کیچ خود ہی تھام لیا ۔

کھیل کے تیسرے دن  پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب میں 286 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ،  ابتدائی دو سیشنز میں پاکستانی وکٹیں درخت کے پتوں کی طرح جھڑتی نظر آئیں ۔ دن کے آغاز میں ہی  فواد عالم صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں ، محمد رضوان بھی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔  پاکستانی ٹیم کی چھٹی وکٹ اوپنر عابد علی کی صورت میں گری ، عابد علی نے 133 رنز بنائے ۔ حسن علی  سٹیمپ جبکہ ساجد خان کیچ آؤٹ ہوئے ۔نعمان علی نے بھی 8 رنز بنائے ۔ 

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے ڈٹ کر کھیلنے کی کوشش کی ، ساتویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والے آل راونڈر نے  38 رنز بنائے ، فہیم پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دسویں کھلاڑی تھے ۔

گزشتہ سے پیوستہ روز قومی ٹیم کے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے  146  رنز کا آغاز فراہم کیا جہاں عبداللہ شفیق 52 سکور بنا کر  تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبیو  ہو گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر چلتے بنے ۔ کپتان بابر اعظم بھی  10 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ تیج الاسلام نے 7 بلےبازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ 

 میچ کے پہلے روز  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 330 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی پہلی چار وکٹیں پہلے سیشن میں ہی گر گئیں اور امید کی جارہی تھی کہ شائد بنگلہ دیش سینچری بھی بمشکل ہی بنا پائے گی۔ شادمان اسلام اور سیف حسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپننگ بلے باز اور تیسرے نمبر پر آنے والے نجم الحسن 14، 14 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے ۔چوتھے نمبر پر آنے والے مومن الحق بھی ٹیم کیلئے کچھ نہ کر سکے اور صرف 6 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔

مزید :

کھیل -