منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے، عمران نیازی استعفیٰ دیں، شہباز شریف

منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے، عمران ...
منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے، عمران نیازی استعفیٰ دیں، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے  وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ  منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر ثبت کرنا ہے ۔

اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ  منی بجٹ سے متعلق میری ایک اور بات سچ جبکہ حکومت ایک بار پھر جھوٹی ثابت ہو گئی ، منی بجٹ کی اطلاع قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں ، حکومت پاکستان کو معاشی خود مختاری کیخلاف سازش ثابت ہوئی ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی قانون  سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام  جبکہ گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنا دے گی ، ان شرائط سے دفاعی صلاحیت اور حکومتی نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے ، عمران نیازی مستعفی ہوں ۔

صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کو منی بجٹ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے،متحدہ اپوزیشن سے مل کرمنی بجٹ اور قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،منی بجٹ مہنگائی سے بدحال قوم کے لیے موت کا پروانہ ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -