قومی وطن پارٹی یو اے ای کے چیئرمین سعید خان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

قومی وطن پارٹی یو اے ای کے چیئرمین سعید خان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام
قومی وطن پارٹی یو اے ای کے چیئرمین سعید خان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) قومی وطن پارٹی یو اے ای کے چیئرمین سعید خان  دبئی متحدہ عرب امارات میں ایک عرصہ  تک  رہنے کے بعد  پاکستان واپس جارہے ہیں۔ سعید خان کے اعزاز میں ان کے دوستوں نے  ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا جس میں ان کے قریبی دوستوں سلیم سلطان، مقصود احمد، تاجن خان. شیر اکبر آفریدی، اورنگ زیب خان ،گل روز خان، امین اللہ، اسماعیل خان، سید عمران اکبر، حامد  علی ، نظار خان، زمرد بونیری، سبط عارف، حاجی فردوس، سعید اللہ، بسم الله خان، ریاض خان، ابرار خان، ابرار خان، ولی جان ، وقاص خان، مشتاق خان، علی درانی ، توفیق محمّد ، صلاح الدین ، ریاض خان   اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب ہذا کا اہتمام  گل خان منگل، اور فضل ربی  نے کیا تھا۔

الوداعی تقریب کے موقع پر سعید خان کے دوست و احباب نے قومی وطن پارٹی کے لیے کام کرنے اور بینک میں رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر نے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ سعید خان گوناگوں خصوصیات کے حامل ہیں جنہوں نے بیرون ملک رہتے ہوئے اپنے آبائی علاقہ کو یاد رکھا اور وہاں عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پراجیکٹ شروع کیے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں نادار  اور بے کس مریضوں کے علاج کے لیے ایک فری ہسپتال قائم کررکھا ہے۔ وہ نہ صرف یو اے ای بلکہ اپنے علاقہ میں بھی اپنی منفرد شناخت اور پہچان رکھتے ہیں۔

سعید خان نے امارات میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور قومی وطن پارٹی کے لیے بھی بے حد کام کیا۔ وہ پختون کمیونٹی کے علاوہ بھی امارات میں مقیم پاکستانیوں میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔ سعید خان کی سیاسی و سماجی خدمات کے پیش نظر اس موقع پر انہیں یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔ شرکائے تقریب نے سعید خان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جبکہ سعید خان نے بھی شرکائے تقریب اور اپنے دوستوں کے خلوص، محبت اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امارات میں مقیم اپنے ساتھیوں کا پیار اور خلوص کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔