پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کا 54 واں یومِ تاسیس منایا گیا

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کا 54 واں یومِ تاسیس منایا گیا
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کا 54 واں یومِ تاسیس منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوانوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کا 54 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے قائدین، رہنماؤں ،جیالوں اور ورکرز کی خدمات کو سراہا گیا. 

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر احتشام جاوید کوہلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی پہلی جمہوری جماعت تھی جس نے جمہور کی حکومت اور اسکے حقوق کو اجاگر کیا ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک جمہوری سوچ کے حامل شخص تھے ان کی دور اندیش سوچ نے ملک کے طول وعرض میں عوام کے اندر نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا اور ان کو ایک ایسی سوچ سے ہمکنار کیا جو ملک کی ترقی کا باعث تھی ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا تھا ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھ کر ملک میں جمہوریت کی داغ بیل رکھی اور پھر اقتدار میں آکر جمہوری اقدار کو زندہ کیا دولخت ہوئے ملک کو یکجان کیا اور اپنے مختصر اقتدار میں وہ شاندار کام کیے جس کی آج کے دور میں بھی مثال نہیں ملتی آج بھی پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے آج بھی پیپلزپارٹی عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ملک کی تمام اکائیوں کو یکجان کرنے اورانہیں حقوق دینے کی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہے اور سمجھتی ہے کہ پاکستان کا آئین ایک ایسی کتاب ہے جسکے مطابق ملک کو چلایا جائے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے اور ہمارے زیادہ تر مسائل اور چیلنجز حل ہوسکتے ہیں. 

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی اور سیاسی جماعت ہونے کے علاوہ ایک سماجی اور فلاحی جماعت کے طور پر بھی کام کرتی ہے پیپلزپارٹی نے اپنے قیام کے پہلے روز جو نظریہ اور منشور بنایا تھا اسے ذوالفقار علی بھٹو کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے آگے بڑھایا اور آج آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اسے آگے بڑھا رہے ہیں آج پاکستان کے نوجوانوں کو بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں بہترین لیڈر میسر ہے جس نے پارلیمنٹ میں حقیقی سیاسی امور کو انجام دیکر خود کو منوایا ہے اور پارلیمنٹ کے باہر بھی عوامی لیڈر کے روپ میں خود کو منوایا ہے آج پاکستان کی عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہے اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا ہر نوجوان اپنی قیادت پر اعتماد کرتا ہے اور ہراول دستے کا کام کر رہا ہے. 

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ریاض ریجن کے صدر قریب اللہ خان، شکیل شیخ، یسین اتماخیل، بختیار خان، شکیل احمد، نسیم خان، فہیم خان، ہدایت اللہ، چوہدری ظہور، عبید خان، شاہ نواز خان ،خالد چوہدری، خوشحال گورسی، حافظ خادم، شوکت حیات اعجاز خان، نور گلاب اور دیگر نے اظہار خیال کیا.