حد نگاہ بہتر ہونے پر  موٹر وے ایم تھری کو فیض پور تا جڑانوالہ کھول دیا گیا

حد نگاہ بہتر ہونے پر  موٹر وے ایم تھری کو فیض پور تا جڑانوالہ کھول دیا گیا
حد نگاہ بہتر ہونے پر  موٹر وے ایم تھری کو فیض پور تا جڑانوالہ کھول دیا گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے جڑانوالہ کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق  علی الصبح دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی تھی ، فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا تھا ۔

موٹر وے  پولیس نے شہریوں کو  دھند والی لائٹس کے استعمال جبکہ غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی ۔  موٹر وے پولیس کی جانب سے کہا گیاکہ  تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ۔

مزید :

قومی -