پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 284 رنز ہد ف کے تعاقب میں کتنا سکور بنا لیا ؟ جانئے
کانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیل کے پانچویں روز اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، نیوزی لینڈ نے 284 نز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹام لیتھام اور ول ینگ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ول زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو پائے اور صرف 2 سکور بنا کر ایشون کی گیند کا نشانہ بن گئے ۔تاہم ولیم اور ٹام لیتھام وکٹ پر موجود ہیں اور بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم345 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں سب سے اہم کر دار ’ شریاس لیئر ‘ نے 105 رنز بنا کر ادا کیا ، ان کے علاوہ جدیجہ اور شبمان گل نے نصف سینچریاں بنا کر ٹیم کو بڑا ٹوٹل بنانے میں مدد فراہم کی۔ اجنکیا رہانے نے 35 اور پوجارا نے 26 رنز کی اننگ کھیلی ۔ اوپننگ پر آنے والے مینک اگروال 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارت کے 345 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 296 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور انہیں 49 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے ٹام لیتھام اور ول ینگ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، ٹام لیتھام نے 95 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ، ان کے ساتھ آنے والے ول ینگ نے 89 رنز بنائے ۔
بھارت نے دوسری اننگ کا آغاز کیا اور ہدف دینے کیلئے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 284 رنز کا ہدف دیا ۔ جس میں بھارت کی جانب سے صرف شریاس لیئر نے بہتر ین کھیل پیش کرتے ہوئے 65 رنز بنائے ، ان کے علاوہ ویریدھی مین ساہا نے 61 رنز کی اننگ کھیلی ان دونوں کے سوا کوئی اور کھلاڑی نصف سینچری بھی بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔