شعیب ملک نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے تمام شوہروں کو مشورہ دیدیا ، ثانیہ مرزا نے بھی قہقہہ لگا دیا 

شعیب ملک نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے تمام شوہروں کو مشورہ دیدیا ...
شعیب ملک نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے تمام شوہروں کو مشورہ دیدیا ، ثانیہ مرزا نے بھی قہقہہ لگا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر شعیب ملک نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے تمام شوہروں کو مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔اسی تقریب کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرکٹر وہاں موجود حضرات کو اپنی اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔کرکٹر کی اس بات پر ثانیہ سمیت وہاں موجود تمام افراد زور دار قہقہہ لگاکر ہنس پڑے،۔
تقریب کی اس ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کے علاوہ معروف اداکارہ عدنان صدیقی، اعجاز اسلم اور ہمایوں سعید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

مزید :

کھیل -