اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیساتھ اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہئے ، گورنر پنجاب کی تجویز
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کے حق کے ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دینے کی بھی تجویز دے دی ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے برمنگم کے لارڈ میئر محمد افضل اور اوور سیز پاکستانیوں نے ملاقات کی ، اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں ، آئندہ آزاد کشمیر میں بھی اوور سیز پاکستانیوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے ۔
چودھری سرور نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جس جس ملک میں رہیں وہاں کی سیاست میں حصہ لیں ، یورپی ممالک کی سیاست میں بھی آگے بڑھنا ہوگا ، پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔