پانچ منٹ کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس واپس لینے کا معاملہ ، ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی 

پانچ منٹ کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس واپس لینے کا معاملہ ، ایف بی آر نے سپریم کورٹ ...
پانچ منٹ کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس واپس لینے کا معاملہ ، ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف بی آر نے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، پانچ منٹ کا ل کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے ، فنانس ایکٹ 2021-22 میں پانچ منٹ کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی ، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے ، پارلیمنٹ سے منظور بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -