شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے

شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے
شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے
سورس: Twitter/@ShaneWarne

  

کنبرا (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق  لیگ سپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں، گزشتہ روز پیش آنے والے موٹر بائیک حادثے میں شین وارن کا پاؤں ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 52 سالہ شین وارن اپنے بیٹے جیکسن کے ساتھ 300 کلو وزنی موٹر سائیکل چلا رہے تھے، حادثے میں شین وارن 15 میٹر تک گھسیٹے گئے جبکہ اُن کا بیٹا اس حادثے میں محفوط رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019ء میں سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے سبب ایک سال ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل -